جے یو آئی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا

Jul 14, 2025 | 09:19:AM
جے یو آئی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا۔

انجینیئر ضیا الرحمان نے ویڈیو بیان میں کہا ہے علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔

  یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی صدر بھی پاکستان کی صلاحیتوں کو مان گئے

انہوں نے کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ۔ مولانا فضل الرحمان نے تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔

انجینئر ضیاء الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں مگر یہ ان میں سے نہیں۔