معاشی بحالی کی کوششیں،پاکستان کیساتھ  کام کرنے کیلئےتیار ہیں، آئی ایم ایف

Jul 14, 2023 | 12:32:PM
معاشی بحالی کی کوششیں،پاکستان کیساتھ  کام کرنے کیلئےتیار ہیں، آئی ایم ایف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی،12جولائی کوایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 بلین ڈالر کی منظوری دی،پاکستان کو فوری 1.2 بلین ڈالر جاری کردیئے گئے ہیں،نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی زیک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے ،  آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا،  مستحکم پالیسی پر عملدرآمد اہم ہےسرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا،جولی کوزیک نے کہا کہ  نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی حکام کی  کوششوں کو سپورٹ کرے گا، انتہائی کمزورو پسماندہ طبقے کیلئے مناسب تحفظ کے ساتھ اور حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی حمایت کے لیے کثیر جہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے مالی اعانت کیلئےایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان  کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے اہم خبر آ گئی

آئی ایم ایف ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنے اور ادائیگیوں کے موجودہ توازن کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اتھارٹی کی فوری کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ اگرچہ یہ نسبتاً ایک مختصر پروگرام ہے لیکن یہ پاکستان کو ملکی بیرونی اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے کیلئے اہم پالیسیوں پر عملدرآمد کرنے کیلئے وقت فراہم کرتا ہے۔

 جولی زیک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈھانچہ جاتی چیلنجوں کو حل کرنے کیلئے ممکنہ طور پر درمیانی مدت میں مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہو گی تاکہ درکار معاشی تبدیلیوں کو تقویت دی جا سکے، ہم ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی حکومت کے ساتھ استحکام اور معاشی استحکام کی بحالی کی کوششوں پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں،قرض پروگرام پاکستان کو ملکی بیرونی اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔