اداکار سمیع خان کی بچوں کے ساتھ کھیلتے ویڈیو وائرل 

Jul 14, 2022 | 23:22:PM
اداکار سمیع خان، بھتیجوں، پرزور فرمائش، منفرد کھیل کھیلتے، ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکار سمیع خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراما اور فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار سمیع خان کی بھتیجوں کی پرزور فرمائش پر بارش میں ان کے ساتھ منفرد کھیل کھیلتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
انسٹا گرام پر اداکار سمیع خان نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ بچے بن گئے۔ویڈیو میں اداکار اپنے بھتیجوں کے اصرار پر گھر کے باغیچے میں بارش کے جمع پانی میں سلائیڈ کرتے اور کھیلتے دکھائی دیئے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ دیکھیں بارش میں میرے بھتیجوں نے مجھ سے کیا کروایا، سچ کہوں تو مجھے بہت پسند آیا اور اپنے اندر کے بچے کو باہر لانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار