نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،حمزہ شہباز 

Jul 14, 2022 | 13:19:PM
 نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،حمزہ شہباز 
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی آب کی ہدایات جاری کر دیں۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا ہے کہ واسا اور انتظامیہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم وقت میں مکمل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل سے نکالنے کےلئے دن رات ایک کر دیں گے۔