روس میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت ہو گی یا نہیں ۔صدر پیوٹن نے دو ٹوک بتا دیا

Jul 14, 2021 | 22:06:PM
 روس میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت ہو گی یا نہیں ۔صدر پیوٹن نے دو ٹوک بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ملک میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے۔
تفصیلا ت کے مطابق یورپ کی انسانی حقوق کی اعلیٰ عدالت کے ہم جنس پرست جوڑوں کی شناخت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ اس عمل کے لیے دباو ڈالنا روس کے داخلی معاملات میں مداخلت سمجھی جائے گی، ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینا روس کے آئین اور قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہوگا اور روسی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے ہم جنس پرست جوڑوں نے شادی کے اندراج میں ناکامی پر اپنے ملک کے خلاف یورپی کورٹ میں شکایات درج کرائی تھیں۔
یورپی کورٹ نے کہا تھا کہ روس ہم جنس پرست جوڑوں کے باہمی رشتے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک مہیا کرے جیسا کہ تائیوان سمیت کئی رکن ممالک بھی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کا 20 سال بعد باب دوستی پر دوبارہ کنٹرول ۔۔اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا