طالبان کا 20 سال بعد باب دوستی پر دوبارہ کنٹرول ۔۔اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا

Jul 14, 2021 | 19:17:PM
طالبان کا 20 سال بعد باب دوستی پر دوبارہ کنٹرول ۔۔اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) طالبان نے افغانستان کی جانب سے باب دوستی پر افغان قومی پرچم اتار کر اپنا سفید جھنڈا لہرا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لئے حملہ کیا گیا  اور کنٹرول حاصل کرنے کےبعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول  بھی حاصل کرلیا ہے۔
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کیاہے، باب دوستی پر  افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے۔
ترجمان نے اپیل کی کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کی جانب نہ آئیں۔دوسری جانب افغان محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے کنٹرول کرلیا جس کے باعث آمدورفت معطل ہے۔
علاوہ ازیں لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے جس کے باعث تجارت بھی معطل ہے، باب دوستی پر اضافی سکیورٹی تعینات کرکے پاک افغان بارڈر پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اپر کوہستان بس حادثہ، چین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا