اپر کوہستان بس حادثہ، چین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

Jul 14, 2021 | 17:52:PM
اپر کوہستان بس حادثہ، چین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24 نیوز) چینی سفارت خانے کی جانب سے اپر کوہستان میں پیش آنے والے بس حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ داسوڈیم پر کام کرنے والے تعمیراتی کارکنوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں نوچینی اور تین پاکستان مزدور جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستا ن کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حادثے کی فوری تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے۔

واضح رہے کہ چینی کارکنوں کو لے جانے والی بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث نو چینی باشندے اور تین پاکستانی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔  چینی کارکن پاکستانی عملہ کے ہمراہ جاری منصوبے کے لئے اپنے کام کی جگہ پر جارہے تھے۔
گاڑی میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل فراڈ کا مرکز ی ملزم سابق کمشنر راولپنڈی گرفتار