پاکستان کی چین کو برآمدات میں بڑی کمی

Apr 24, 2024 | 15:10:PM
پاکستان کی چین کو برآمدات میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)پاکستان کی چین کو برآمدات میں بڑی کمی ،مارچ 2024 میں چین کو برآمدات 64 فیصد کم ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں چین کو برآمدات 17 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز رہیں،مارچ 2023 میں چین کو 47 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھیں ،رواں مالی سال کے 9 ماہ میں چین کو برآمدات میں محض 2.2 فیصد اضافہ ہوسکا ،مارچ 2024 میں چین کی درآمدات 98 فیصد بڑھ گئیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مارچ 2024 میں چین سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں ،مارچ 2023 میں چین سے 65 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں، مالی سال کے 9 ماہ میں چین سے درآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا ،جولائی سے مارچ تک چین سے 10 ارب 19 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں۔