کنٹرولر بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں فل پروٹو کول کے ساتھ نقل ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی 

Jul 14, 2021 | 19:54:PM
 کنٹرولر بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں فل پروٹو کول کے ساتھ نقل ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک )سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ نقل کیلئے عقل کی ضرو رت ہو تی ہے،مگر عقل کا استعمال اور وہ بھی ٹھیک جگہ، ٹھیک وقت پر ہی اچھا لگتاہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ کے پی کے کے مالاکنڈ ڈویڑن کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر کے بیٹے کی فل پروٹوکول کے ساتھ نقل کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹے کو میٹرک کے امتحان میں نقل کرانے کیلئے خصوصی انتظام کیے گئے ۔ویڈیومیں مبینہ طور پر کنٹرولر کے بیٹے کو الگ کمرے میں نقل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کو عہدے سے ہٹا نے کی اطلا عا ت زیر گر دش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مداح ہانیہ عامر کی تصویر کاکیپشن پڑھ کرجواب دیئےبغیر نہ رہ سکے