مجھے فون کرکے ڈرایا گیا کہ کشمیر نہ آئیں آپ کی زندگی کو خطرہ ہے۔۔ یوسف رضا گیلانی

Jul 14, 2021 | 18:55:PM
مجھے فون کرکے ڈرایا گیا کہ کشمیر نہ آئیں آپ کی زندگی کو خطرہ ہے۔۔ یوسف رضا گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر الیکشن مہم سے روکنے کیلئے مجھے فون کرکے کہا گیا کہ کشمیر نہ آئیں کیو نکہ آپ کی زندگی کو خطرہ ہے۔ میں نے کہا میں ضروری کشمیر جاﺅنگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پلندری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد کی کشمیر ہے ۔ کشمیریوں کی آزادی، رائے شماری کے لئے پہلے بھی لڑے اب بھی لڑیں گے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے آپ کے مسئلہ کی بات کی، 
دونوںوزیراعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر، سیاچن سرکریک کو حل کرنے کی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل فراڈ کا مرکز ی ملزم سابق کمشنر راولپنڈی گرفتار