کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ، شرح 10-11 فیصد ریکارڈ

Jul 14, 2021 | 16:04:PM
کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ، شرح 10-11 فیصد ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ  بلوچستان میں کورونا کی کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے پھیلائوکی شرح11.10فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے 4کیسز رپورٹ ہوئےبلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 317 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں982 ٹیسٹ کئےگئے109ٹیسٹ مثبت آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نئے مثبت کیسز بلوچستان کے7اضلاع سے رپورٹ ہوئےہیں، بلوچستان میں اس وقت  کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 964 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا کے  مصدقہ  کیسز کی تعداد28229ہوگئی ہےجبکہ  کورونا سے  صحت یاب افراد کی تعداد26948ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بدین:بجلی معطلی کیخلاف ٹائر جلا کر دھرنا ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا