سرکاری افسر نے نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بے آبرو کرڈالا

Jul 14, 2021 | 15:26:PM
سرکاری افسر نے نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بے آبرو کرڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) پولیس نے  لڑکی کے بیان پر گریڈ 17 کے افسر رانا سہیل اخترکو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

 اسلام آباد پولیس حکام نےمیڈیا کو بتایا کہ گریڈ 17کے ایک آفیسر رانا سہیل اختر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اس کی آبرو لوٹ لی۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ مذکورہ سرکاری افسر نے اسے نوکری دلوانے کے لئے پشاور سے اسلام آباد بلایا تھا۔

 لڑکی نے بتایا کہ ملزم پہلے اسے بہانے سے این سی آر سی کے ایک ریسٹ ہاؤس میں لے گیا اور میرے انکار کرنے پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے، طبی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے مذکورہ درخواست سیکشن آفیسر رانا سہیل کی خلاف دی گئی ہے، ملزم رانا سہیل اختر اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن آفیسر تعینات ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: لڑکا لڑکی تشدد کیس ۔۔ ایک اور متاثرہ خاتون سامنے آگئی