آزاد کشمیر میں جیت ہماری۔مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملےگا:بزدار 

Jul 14, 2021 | 11:20:AM
 آزاد کشمیر میں جیت ہماری۔مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملےگا:بزدار 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ اپوزیشن عناصر کے مایوس چہرے ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہے ہیں.

  آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن عناصر کی جانب سے نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے عثمان بزدار نے  کہا کہ اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے اپوزیشن عناصر نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہر ہ کیا ہے، ناکام جلسوں کے بعد یہ ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری عوام الیکشن کے روز بلے پر مہر لگا کر وزیراعظم عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے اہم رہنما انتقال کر گئے۔۔۔