شاہ رخ خان اور سنجے دت پہلی دفعہ کس فلم میں اکھٹے نظر آئیں گے۔۔؟

Jul 14, 2021 | 11:11:AM
شاہ رخ خان اور سنجے دت پہلی دفعہ کس فلم میں اکھٹے نظر آئیں گے۔۔؟
کیپشن: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سنجے دت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان اور سنجے دت کئی بھارتی زبانوں میں بننے والی  فلم ’راکھی‘میں اکھٹے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ بھارتی فلموں کے دونوں بڑے اداکاروں کے لاکھوں مداح ہیں -

بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ایک ساتھ میں پوری طرح سے پروڈکشن میں اتریں گے- اس سے پہلے شاہ رخ کی فلم ’را ون‘ میں سنجے دت کا چھوٹا سا رول تھا-اسکے علاوہ سنجے دت’ اوم شانتی اوم ‘کے ایک گانے میں شاہ رخ کے ساتھ نظر آئے تھے-اب جس فلم کے لیے وہ ایکساتھ آرہے ہیں اسکا نام راکھی بتایا جارہا ہے-رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار ان دنوں فلم کی شوٹنگ ممبئی میں کررہے ہیں-

یہ بھی پڑھیں: ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم’فائٹر‘30 ستمبرکو ریلیزہوگی