ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم’فائٹر‘30 ستمبرکو ریلیزہوگی

Jul 14, 2021 | 10:14:AM
ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم’فائٹر‘30 ستمبرکو ریلیزہوگی
کیپشن: اداکار ہریتک روشن اور  اداکارہ دپیکا پڈوکون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار ہریتک روشن اور  اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جوڑی ہدایتکار سدھارتھ آنند کی فلم’فائٹر‘ میں دھوم مچاتی نظر آئے گی۔فلم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’فائٹر ‘میں ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی نظر آئے گی۔ فلمی نقاد ترن آدرش کی جانب سے فلم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ فائٹر 30 ستمبرکو ریلیزہوگی۔ فلم’فائٹر‘کو اپنا ڈریم پروجیکٹ بتاتے ہوئے سدھارتھ آنند نے کہا ’’اس فلم کےذریعہ ہمارا مقصد  ہندستانی فلموں کو ’ایکشن اور گلوبل‘ سامعین کے سامنے پیش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موذی کورونا نے مزید 24 افراد  کی جان لے لی،1980نئے کیسز  رپورٹ