آمدن سے زائد اثاثے کیس،اسحاق ڈار کے شریک ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں

Jul 14, 2021 | 10:47:AM
 آمدن سے زائد اثاثے کیس،اسحاق ڈار کے شریک ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،اسحاق ڈار کے شریک ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت کے دوران ملزم منصور رضا رضوی اور نعیم محمود کی جانب سے بریت کی درخواست دائر  کی گئیں۔سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، منصور رضا رضوی اور نعمیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے پہلے ہی بریت کی درخواست دائر ہے۔عدالت نے شریک ملزمان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔  احتساب عدالت نے اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا نے مزید 24 افراد  کی جان لے لی،1980نئے کیسز  رپورٹ