گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد گلوکار کی لاش گھر سے برآمد

Jan 14, 2026 | 18:01:PM
 گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد گلوکار کی لاش گھر سے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا میں گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد معروف موسیقار اور گلوکار جان فورٹے 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 پولیس کے مطابق ان کی لاش پیر کی دوپہر میساچوسٹس کے علاقے چل مارک میں واقع ان کے گھر سے برآمد ہوئی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے تشدد یا مشتبہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے  جبکہ موت کی وجہ جاننے کے لیے معاملہ ریاستی میڈیکل ایگزامنر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

جان فورٹے ہپ ہاپ گروپ فیوجیز کے ساتھ کام اور وائکلف جین کے مشہور البمز میں شراکت کے باعث عالمی شہرت رکھتے تھے،ان کی اچانک موت نے موسیقی کی دنیا میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قبرص کے سابق صدر جارج واسلیو 94 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے