سہیل آفریدی کا دورہ سندھ سیاسی مجبوری ہے: شیر افضل مروت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سندھ کا دورہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی سیاسی مجبوری ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو خوش کرنے کےلیے میرے حلقے کےلیے فنڈز روکے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کا ایسے جاری ہونا ایک سنگین غلطی ہے، صدر مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس نافذالعمل نہیں ہوتا۔
ایم این اے نے مزید کہا کہ جن لوگوں سے یہ کوتاہی ہوئی ہے ان لوگوں کو سزادی جائے۔
یہ بھی پڑھیں :صحافی ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر