عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئیں گے،اسرائیل،نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار

Jan 14, 2024 | 10:50:AM
عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئیں گے،اسرائیل،نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں نسل کشی سے متعلق قرارداد کے باوجود ہٹ دھرمی برقرار ہے۔اسرائیل عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئےگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئےگا۔غزہ میں ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، دی ہیگ ہو، شیطانی چکر یا کوئی بھی ہمیں نہیں روک سکتا، ہم کامیابی حاصل ہونے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

ضرور پڑھیں:دنیا کا سب سے خطرناک ترین ملک کونسا ہے؟
خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمےکی دوسرے روز بھی سماعت ہوئی جس میں اسرائیل نے اپنے دفاع میں دلائل دیے تھے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 910 سے متجاوز ہو چکی ہے جب کہ 59 ہزار 410 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

صیہونی افواج کی بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔