لاہور میں نان و روٹی کی قیمت طے کرنے سے متعلق مذاکرات

Jan 14, 2023 | 12:43:PM
فائل فوٹو
کیپشن: لاہور میں نان و روٹی کی قیمت طے کرنے سے متعلق مذاکرات
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کردیا۔نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹی کی سرکاری قیمت 14 اور نان کی قیمت 22 روپے برقرار ہے۔نجی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتطامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان اب دوبارہ مذاکرات منگل کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عادل خان کا راکھی سےشادی سے انکار،نیا بیان جاری کردیا

ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم ہو رہی ہے، فائن آٹے کی قیمت کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ احتجاج مؤخر کردیا ہے، ہماری کوشش ہے نان و روٹی کی قیمت رضامندی سے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی بلاوجہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔