میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 14, 2022 | 12:49:PM
میشا شفیع، وارنٹ
کیپشن: میشا شفیع فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سائبر کرائم مقدمہ میں عدم پیشی پر میشاء شفیع سمیت پانچ ملزموں کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے ، وزیر اعظم
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے سائبر کرائم مقدمہ میں عدم پیشی پر میشاءشفیع و دیگر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے میشاءشفیع، ماہم جاوید، علی گل، فیصان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔تحریری حکم کے مطابق میشاءشفیع سمیت 5 ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست ناقابل وضاحت ہیں ، آئندہ سماعت پر 50، 50 ہزار لے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔ عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے شریک ملزم علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر وکلاءکو 8 فروری کو طلب کر لیا
یہ بھی پڑھیں: پرائمری سکول کے بچوں کو بڑی خوشخبری مل گئی