آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے ، وزیر اعظم 

Jan 14, 2022 | 12:21:PM
عمران خان ، آءی ایم ایف
کیپشن: عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں ہرتھوڑی دیر بعد آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے ۔ 
یہ بھی پڑھیں:ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا معاملہ۔۔ عدالت نے فرازنزک کرانے کیلئے معاونت طلب کرلی
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی پالیسی پر دستخط کر دئیے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں، اگر ان کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے، ہم نے بڑی محنت سے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کومرتب کیا ہے،ہمارے پاس ڈسپلن اور تربیت یافتہ فوج ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی میں نیشنل سیکیورٹی کو صحیح معنوں میں واضح کیا گیا ہے۔ 
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا،کوشش ہے کہ ریاست اور عوام ایک راستے پر چلیں، ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ تعلیمی نظام بھی قوم بناتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ کے سوا تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دی ہے ، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا چیلنج درپیش ہے ، قانون کی بالا دستی نہ ہو تو معاشرے میں غربت پھیلتی ہے ، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:آج اسمبلی میں کون لایا؟ وزیراعظم سے کیا باتیں ہوئیں ۔۔۔عامر لیاقت کے تہلکہ خیز انکشافات