ویرات کوہلی نے بلے باز کوآؤٹ نہ دینے کا غصہ مائیک پر نکال دیا۔۔ویڈیو وائرل

Jan 14, 2022 | 11:54:AM
ویرات کوہلی ، غصہ
کیپشن: ویرات کوہلی اپنا غصہ مائک پر نکالتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے بلے باز کوآوٹ نہ دینے کا غصہ اسٹمپ پرلگے مائیک پرنکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی۔۔۔ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران تھرڈ ایمپائرکی جانب سے جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلگرکوناٹ آوٹ قرارددینے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھرڈ ایمپائرکے فیصلے پر شدید غصے میں آئے سٹیمپ مائک کے قریب جاکرمائک میں بولے اپنی ٹیم پربھی توجہ دیں جب وہ بال چمکا رہی ہوتی ہے صرف مخالف ٹیم پرنہیں۔


سوشل میڈیا پر ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور اس پر طرح طرح کے کمنٹس سامنے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے اشنا شاہ کا دل جیت لیا