بابراعظم کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی۔۔۔ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

Jan 14, 2022 | 00:49:AM
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، بابراعظم، شمار، صف اول، بلے بازوں
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا شمار دنیا کے صف اول کے بلے بازوں میں ہوتاہے اورپاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ انہیں بلے باز کی حیثیت سے جانتے ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے کپتان کی ایسی ویڈیو شیئر کردی ہے جس کو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر2010 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو باﺅلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے اہم وکٹ حاص کرتے ہیں، ویڈیو کو ابتک 4 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے متعلق تشویشناک خبر