کراچی میں پیپلزپارٹی کی فسطائیت کا مظاہرہ پورا ملک دیکھ رہا ہے:حافظ نعیم الرحمان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کی فسطائیت کا مظاہرہ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی پر دھرنے سے روکنے کی کوشش سندھ حکومت کی ناکامی ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے اور اہل کراچی اپنا یہ حق لیکر رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب