تامل فلموں کے معروف اداکار کی سیاسی ریلی میں مداح ہلاک

Feb 14, 2026 | 10:15:AM
 تامل فلموں کے معروف اداکار کی سیاسی ریلی میں مداح ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و سیاستدان جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے کی سیاسی ریلی کے دوران  ان کا ایک مداح ہلاک ہوگیا۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو تامل ناڈو کے شہر سالیم میں وجے کی سیاسی ریلی کے دوران  پیش آیا جس میں ایک 37 سالہ شخص ہلاک ہواجس  کی شناخت سورج کے نام سے ہوئی جو ریلی کے دوران گر گیا تھا۔
متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا، مرنے والا شخص وجے کا بہت بڑا مداح تھا اور اس کا تعلق مہاراشٹر سے تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں تامل ناڈو کے ضلع کارور میں بھی وجے کی سیاسی جماعت تاملاگا ویتری کازاگم کی ریلی میں بھگڈر مچنے سے 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔