بلوچستان : ضلع ہرنائی میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق
کیپشن: حادثے کے مناظر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی، مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مال گاڑی اور آئل ٹینکر میں ٹکر
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 10 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔