پی سی بی معاملات میں بہتری اور اہم فیصلوں کا اختیار محسن نقوی کو مل گیا

Feb 14, 2024 | 20:42:PM
پی سی بی معاملات میں بہتری اور اہم فیصلوں کا اختیار محسن نقوی کو مل گیا
کیپشن: پی سی بی معاملات میں بہتری اور اہم فیصلوں کا اختیار محسن نقوی کو مل گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں بہتری اور اہم فیصلوں کا اختیار نو منتخب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن رضا نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چند اراکین گورننگ بورڈ نے آن لائن بھی شرکت کی، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں پی ایس ایل کے انتظامات پر مشاورت کی، بورڈ ممبران نے پی ایس ایل بجٹ کی منظوری بھی دی، پی ایس ایل کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے حوالے سے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9  کے آفیشل اینتھم کی ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم

اجلاس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پی سی بی معاملات میں بہتری اور اہم فیصلوں کا اختیار محسن نقوی کو دے دیا گیا، دوسری جانب نو منتخب چئیرمین پی سی بی کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔