ایف آئی اے کی جانب سے علیمہ خان کو ایک اور نوٹس جاری

Feb 14, 2024 | 19:26:PM
ایف آئی اے کی جانب سے علمیہ خان کو ایک اور نوٹس جاری
کیپشن: علیمہ خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔

ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے یہ نوٹس علیمہ خان کی رہائش گاہ پر پہنچایا گیا اور نوٹس کے مطابق علیمہ خان کو ایک بار پھر ایف آئی اے نے 16 فروری کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

علیمہ خان کو ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں طلب کیا گیا اور یہ نوٹس ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق عدم حاضری کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں ہے اور اس صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔