بیٹے کی شادی کی خوشی ماں کو راس نہ آئی

Feb 14, 2022 | 16:39:PM
بیٹے کی شادی پر ماں کو دل کا دورہ
کیپشن: بیٹے کی شادی پر ماں کو دل کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر الوار میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی  کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیرج نامی نوجوان کی بارات گھر سے دلہن لینے نکل رہی تھی اور  ہر طرف  خوشی کا سماں تھا، ڈھول کی تھاپ پر دُلہا  کی ماں سمیت سب  ہی بھنگڑے ڈال  رہے تھے کہ ناچتی گاتی ماں اچانک چکر  کھا کر گرپڑی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 55 سالہ خاتون ہلکا پھلکا ڈانس کرتے ہوئے اچانک ہی گر پڑتی ہیں جس کے بعد بارات میں شامل لوگ فوری انہیں  سنبھالنے کی کوشش  کرتے  ہیں۔

خاتون کے گرنے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی  موت کی تصدیق  کردی، خاتون کا انتقال  دل کے دورے کے باعث ہوا۔

خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کی بارات لے جانے کی خوشی میں بمشکل  چند سیکنڈز ہی ڈانس کیا ہوگا، خاتون دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور دوائیاں لے رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:    قندیل بلوچ قتل کیس ،مرکزی ملزم وسیم بری