مریم نواز کو کل گوجرانوالہ سے نہیں گزرنے دینگے، یونس انصاری کا بڑا اعلان

Feb 14, 2021 | 23:18:PM
مریم نواز کو کل گوجرانوالہ سے نہیں گزرنے دینگے، یونس انصاری کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور لیگی باغی ایم پی اے اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کل مریم نواز کو وزیرآباد میں جلسہ کیلئے گوجرانوالہ سے کسی صورت نہیں گزرنے دیں گے۔
یونس انصاری کاکہناتھا کہ 2014 میں گوجرانوالہ میں جیسے عمران خان کو پتھر اور اینٹیں ماری گئیں ایسے ہی مریم نواز کی بھی خاطر ہوگی،مریم نواز کو یہ بھی نہیں پتا چلے گا کہ اینٹیں اور پتھر کہاں کہاں سے آئے۔
یونس انصاری نے کہاکہ مریم نواز نے خود ہی ہمارے گھروں پر حملہ کروانے کا اعلان کیا تھا اب ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا،مریم نواز ملک لوٹنے والے ٹولہ کی سرغنہ بن کر فساد اور انتشار پھیلا رہی ہیں،مریم نواز کو گوجرانوالہ سے گزرنے کیلئے مجھے روندھنا ہوگا۔یونس انصاری نے کہاکہ مریم نواز کو روکنے کیلئے مختلف جگہوں پر کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔