قومی ٹیم کو بڑااعزازمل گیا، ٹی 20 میچز میں فتح کی بھی سنچری مکمل کرلی

Feb 14, 2021 | 22:29:PM
قومی ٹیم کو بڑااعزازمل گیا، ٹی 20 میچز میں فتح کی بھی سنچری مکمل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں 4 وکٹوں سے شکست دی اور ساتھ ہی گرین شرٹس کی فتح کی بھی سنچری مکمل ہوگئی۔
تفصیلا ت کے مطابق اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
یا د رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور یوں ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کی۔