سینٹ میں بکنے والے سیاستدان عوام کا سودا کرتے ہیں، اسد قیصر

Feb 14, 2021 | 19:58:PM
سینٹ میں بکنے والے سیاستدان عوام کا سودا کرتے ہیں، اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سینٹ میں بکنے والے سیاستدان اپنے عوام کا سودا کرتے ہیں ،عوام کو چاہئے کہ اپنے نمائندوں پر نظر رکھے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نے مرغز صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ سینٹ میں خریدو فروخت کرنے والوں پر لعنت بیجتاہوں ،پیسے کے لئے کبھی سیاست نہیں کی۔
 اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا۔ پیپلز پارٹی سندھ کارڈز استعمال کرتی ہے۔ اپنی سیاست کے لئے ملک کو تقسیم نہ کرو۔ خدا کے لئے پاکستان کے لئے سوچو۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ عمران خان کے خاندان کے افراد سیاست میں نہیں۔ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے۔ مارچ میں افغانستان کا دورہ کرونگا افغانستان کے سیاسی و اندرونی معاملات سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ افغانستان کے سیاسی فیصلے ان کی عوام کریگی۔