تحریک انصاف کے “شیرو” کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی تو کیا ہوا؟ مرتضیٰ وہاب

Feb 14, 2021 | 14:37:PM
  تحریک انصاف کے “شیرو” کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی تو کیا ہوا؟ مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نااہل حکومت دن بدن مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کررہی ہے، تحریک انصاف کے “شیرو” کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی تو کیا ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز پر مرتضی وہاب نے کہا سلیکٹڈ حکومت عوام کا جسم و جاں کا رشتہ ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے بجلی کی قیمت میں اضافہ سراسر عوام دشمن اقدام ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو مصیبت میں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ہر 15ویں روز پٹرول کی قیمت بڑھائی جارہی ہے۔ 

مرتض وہاب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرکے عوام پر پیڑول بم گرانے کا فیصلہ واپس لے ورنہ وہ غریب عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار رہیں جب سے ملک پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے دوسری جانب سلیکٹڈ کے اے ٹی ایمز کے خزانے بھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے عوام براہِ راست متاثر ہورہے ہیں تحریک انصاف نے عوام کو دکھ ، پریشانی، مہنگائی، ظلم و بربریت کے سوا کچھ نہیں دیا۔کپتان کے ہینڈسم ہونے کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ملکی معیشت سسک رہی ہے مگر پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ کپتان ہینڈسم ہے ۔مہنگائی کی بے قابو شرح عوام کو مجبور کررہی ہے کہ ہینڈسم کو فی الفور چلتا کریں ۔