پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانےوالی ’’آئمہ بیگ ‘‘مشکل میں پھنس گئی

Feb 14, 2021 | 13:28:PM
 پی ایس ایل 6 کا ترانہ گانےوالی ’’آئمہ بیگ ‘‘مشکل میں پھنس گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کا نیا ترانہ ’’گروو میرا ‘‘ گانے والے گلوکارہ آئمہ بیگ نئی مشکل میں پھنس گئیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثے چھپانے پرمعرورف گلوکارہ آئمہ بیگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر سے اپنی بینک ٹرانزیکشن چھپائیں جس پر ایف بی آر  آئمہ بیگ کے خلاف حرکت میں آگیا ہے۔ ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے 2 سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ گلوکارہ کو جواب جمع کروانے کے لیے 15 روز کی مہلت بھی دی گئی ہے۔