سب ممالک ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنا چاہتے ہیں تو ہم کیوں پیچھے رہیں ؛بلال بن ثاقب
وقت کیساتھ کرپٹو کی اہمیت بڑھتی جائے گی،لوگوں کو ایجوکیشن دینا بھی ضروری ہے ،اویس برلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معاون خصوصی بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا کہ سب ممالک ڈیجیٹل کرنسی کا کام کرنا چاہتے ہیں تو ہم کیوں پیچھے رہیں ۔
24نیوزکے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب کاکہناتھا کہ پاکستان کرپٹو میں دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گیا ہے ، ہم کرپٹو کو ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں اس کا آرڈیننس اس وقت سینٹ میں ہے ، پاکستان نے اگر ترقی کرنے ہے تو human resource سے ہی بدلی جا سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا چیلنج ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں راستہ دکھا نے کی اور راستہ بنانے کی کمی ہے جو حکومت کی ذمہ داری ہے ، کرپٹو میں ہر چیز ٹرانسپیرنٹ ہے اس چیز پبلک ہے ، پاکستان میں کرپٹو کوئی بھی 40 سال سے اوپر کا بندہ نہیں کر رہا سب نوجوان کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:شکار پورضمنی الیکشن؛100پولنگ سٹیشنز کے نتائج آ گئے ، کس جماعت کے امیدوار کو برتری حاصل؟
پروگرام گفتگو ہوئےکرتےکر پٹو ایکسپرٹ اویس برلاس نے کہا کہ وقت کیساتھ کرپٹو کی اہمیت بڑھتی جائے گی، بلاک چین کے ذریعے آپ سسٹم میں شفافیت لاتے ہیں اس میں آپ کچھ چھپا نہیں سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ نٹ کوائن دنیا میں 2009 سے ہے اب ہر کسی کو پتا لگنا شروع ہوا ہے ، کرپٹو ریگولیشن کیساتھ اس پر ایجوکیشن دینا بھی ضروری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی