پاک فوج کی خیبرپختونخوا میں 2کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

Dec 14, 2025 | 19:58:PM
پاک فوج کی خیبرپختونخوا میں 2کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران  بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیاجس کے دوران  7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران  6 مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جنہم واصل کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے،دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری  ہے۔

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری شدت سے جاری رہیں گے،عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔

 
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید