پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد جاری، حادثات میں 56 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد جاری،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اچھی کارکردگی پر تمام ٹریفک فورس کو شاباش دی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے بتایا کہ رواں ماہ ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں میں 61 فیصد،سڑکوں پر کم عمر ڈرائیورز کی وائلیشن میں 82 فیصد،غیر محفوظ گاڑیوں کی وائلیشن میں 77 فیصد ،رونگ پارکنگ کی خلاف ورزیوں میں 45 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سےحادثات میں کمی بڑی کامیابی ہے،پنجاب کے اربن ایریاز میں مہلک حادثات میں 56 فیصد نمایاں کمی آئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ گزشتہ 10 روز میں 31 اضلاع کے اربن ایریاز میں کوئی مہلک حادثہ پیش نہیں آیا،ہسپتالوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے حادثوں کی وجہ سے رش کم ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گالی، الزام اور فتوؤں کے ذریعے اصلاح ممکن نہیں: مولانا طاہر اشرفی
محمد وقاص نذیر کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ٹریفک اگاہی مہم تیزی سے جاری ہے،شہریوں نے ٹریفک قوانین میں ترمیم کو مثبت انداز میں قبول کیا،شہریوں کی زندگی اور سفر کو محفوظ بنانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن پنجاب میں مثالی ٹریفک کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں،محفوظ پنجاب کے لیے حکومت پنجاب اور شہریوں کے تعاون کی مشکور ہیں۔