بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد

Dec 14, 2025 | 10:05:AM
بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز  )بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے ملک کی خاطر جان قربان کردینے والے مسیحیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحیں کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:مریض  کے معدے سے ملنے  والی چیز دیکھ کر ڈاکٹر  حیران رہ گئے

گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کی مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔

مہمانانِ خصوصی نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔ اس موقع پر پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں قومی یکجہتی کی مضبوط بنیاد ہیں۔ پاک فوج اور صوبائی حکومت قومی اتحاد اور شہریوں کے تحفظ و ترقی کیلئے پر عزم ہے۔