حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز

Dec 14, 2025 | 09:48:AM
حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے باہمی اشتراک سے حکومتِ بلوچستان نے ترقیاتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، ضلعی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی ضروریات کے مطابق تاخیر شدہ منصوبوں کی بروقت نشاندہی اور منظوری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے 35 اضلاع میں 969 ترقیاتی منصوبے بی ایس ڈی آئی کے تحت شامل کیے جا چکے ہیں، ایف سی بلوچستان نارتھ کے اضلاع میں 8 ہزار 705 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔

ایف سی بلوچستان نارتھ کے مختلف اضلاع میں 44 منصوبے مکمل، 75 کے ورک آرڈر جاری جبکہ 90 منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت  کے نئے دعویٰ نے  پی ٹی آئی میں ہلچل مچا دی

وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے دونوں مراحل کے تمام منصوبے 30 مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، پی آئی یو کے ذریعے منصوبوں کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کی مؤثر نگرانی جاری ہے۔

بی ایس ڈی آئی منصوبوں پر مقامی عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کی کوششوں کو سراہا، عوام کے مطابق سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے باہمی اشتراک سے ترقیاتی عمل کو نئی جہت ملی ہے۔