نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان

Dec 14, 2025 | 00:33:AM
نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار 14 دسمبر کو نیو یارک میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ شام پانچ بجکر 30 منٹ پر ٹائمز اسکوائر پر موجود ہوں گے اور پاکستان سپر لیگ کی گلوبل اسپرٹ کو مداحوں کے ساتھ منائیں گے۔

پریس ریلیز میں نیو یارک میں موجود پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل مداحوں کو اس منفرد فین انگیجمنٹ مومنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: