خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

Dec 14, 2023 | 21:15:PM
خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،تاہم دیر، چترال، سوات ،کوہستان ، وزیرستان اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، رپورٹ کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا،مری، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلوداورسرد رہے گا،نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہاولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے،چاغی،تربت، پنجگور، نوکنڈی، دالبندین،ژوب، کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن ، قلعہ سیف اللہ اورقلعہ عبداللہ میں با رش اورپہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق قومی کرکٹر کی زندگی کو خطرات لاحق، بیرون ملک سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ