لنڈابازار بھی غریب کی پہنچ سے دور، سردی کیساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ

Dec 14, 2023 | 19:14:PM
لنڈابازار بھی غریب کی پہنچ سے دور، سردی کیساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حاجی کیمپ لنڈے بازار میں سردی کی لہر سےمہنگائی میں اضافہ۔

گرم ملبوسات گلوز، مفلرز، ٹوپیاں اور دیگر سامان مہنگا، موٹر سائیکل سوار پریشان ،بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث، شہری کھالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور،گرم جوڑی گلوز 600 روپے، جرابیں 200 روپے، مفلرز 300 روپے تک پہنچ گئے,گرم ٹوپیاں 400 روپے، گلہ ڈھانپنے والا کپڑا 100 روپے تک ہو گیا.

سردی سے ٹھٹھرتے موٹر سائیکل سواروں کا گرم ملبوسات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ,شہری انتظامیہ کو چاہیے کم از کم سٹوڈنٹس کیلئے قیمتیں کم کر دیں، پچھلے سال کے مقابلے گلوز کی قیمتوں میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے، سامان ہمیں مہنگا ملتا ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، شہری مہنگی قیمتوں کے باعث واپس جاتے ہیں جس سے ہمارا بھی نقصان ہوتا ہے۔