پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، عمران خان اسمبلی تحلیل پر بھی یوٹرن لینگے، گورنر پنجاب

Dec 14, 2022 | 20:49:PM
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، پرویز الٰہی، اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے،
کیپشن: بلیغ الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، امید ہے عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے۔
گورنر ہاﺅس میں غیر ملکی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان نے کہاکہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا اعلان تو کریں جس کی کوئی امید نہیں ، وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے کا اختیار ہے ، سمری موصول ہونے کے بعد48 گھنٹے میں فیصلہ کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پاس تحریک اعتماد پیش کرنے کا اختیار ہے ، میں کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں ، ان کاکہناتھا کہ ن لیگ الیکشن سے گھبرانے والی نہیں، ہر وقت عوام کے پاس جانے کو تیار ہے ،ان کا مزیدکہناتھا کہ اتحادی جماعتیں قبل ازوقت انتخابات سے بھاگ نہیں رہیں، معاشی استحکام کیلئے چندماہ ضروری ہیں ۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ نوازشریف علاج مکمل ہونے پر جلد پاکستان آ جائیں گے ، عمران خان کا سازش کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ صدراوراسحاق ڈار کے ذریعے رابطے ہیں ،صدر میرے مہمان، ان سے ملاقات ہوتی ہے تو باتیں بھی ہوتی ہیں ،گورنر بلیغ الرحمان نے کہاکہ بیک ڈور مذاکرات کی باتیں پبلک نہیں کر سکتا ،انہوں نے کہاکہ ہمیشہ دھیمے لہجے میں رہتا ہوں لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، جہاں ضرورت پڑی رویہ جارحانہ بھی کر سکتا ہوں،گورنر پنجاب نے کہاکہ بھارت سمیت سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،پاک بھارت تجارت کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: 300 سے زائد وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں