300 سے زائد وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں

Dec 14, 2022 | 18:25:PM
وفاقی بیورو کریٹس، گریڈ20 اور 21، ترقیاں، وزیراعظم، افسران، ترقی کی حتمی منظوری،
کیپشن: اسلام آباد پولیس ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 300 سے زائد وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیاں،وزیراعظم نے افسران کی ترقی کی حتمی منظوری دے دی، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے تیار کی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 5 روزہ اجلاس 10 سے 15 اگست تک منعقد ہوا تھا،پولیس سروس کے 14 افسر گریڈ 21 میں ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی بنا دیئے گئے ،گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں جواد احمد ڈوگر، منیر احمد شیخ، اختر حیات ،فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خالد خٹک شامل ہیں، سہیل حبیب، کاشف عالم، اشرف زبیر، ریاض نذیر گاڑا ،طارق عباس قریشی، رفعت مختار، خادم حسین رندھ ترقی پانے والوں میں شامل ہیں، بلال صدیق کمیانہ اورسلطان احمد چوہدری بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے پولیس سروس کے 18 افسروں کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری بھی دیدی، ترقی پانے والوں میںانور ملک، خرم شہزاد حیدر، علی جاوید، عثمان غنی، محمد فاروق،محمد سلیم، عثمان اکرم، فرخ بشیر، حماد عابد ترقی پانے والوں میں شامل ہیں، دیگر میں سرفراز خان ورک، تنویر عالم اوڈھو، عبدالقادر، شہزاد آصف خان،غازی محمد صلاح الدین، ڈاکٹر عاطف اکرام ، طارق رزاق، جواد قمر، عطا اللہ چانڈیو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2022 کا آﺅٹ لک جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیش گوئی