بابر اعظم کو نئی کپتانی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کے کپتان مقرر کردیے گئے ۔
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ بابر اعظم کی زلمی سے وابستگی اور کپتانی پر فخر ہے، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ فائنل کھیلے، بابر اعظم کے تجربے سے پشاور زلمی کو بھرپور مدد ملے گی۔
Announcing #KingBabar as Peshawar Zalmi's Captain for #HBLPSL8 ????⚡@babarazam258#Zalmi #YellowStorm #ZKingdom pic.twitter.com/CfIusqGqxG
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) December 14, 2022
اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی قیادت باعث اعزاز ہے، نئے چیلنج کیلئے پُرجوش ہوں، پشاور زلمی پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک اور مستقل مزاج کارکردگی کی حامل ہے، پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید ہوں۔