سکول مالکان کیلئےنئی مشکل۔۔

Dec 14, 2021 | 14:20:PM
 نجی سکول مالکان کی پریشانی
کیپشن: نجی سکول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور تجدید کے عمل کو مزید پچیدہ کردیا۔

محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق رجسٹریشن اور تجدید کے وقت سکولز مالکان کو بچوں کو پڑھائی جانے والی کتابوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوگی، سکولوں میں بچوں کو کسی صورت غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سکولوں کو پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھانے کی منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے لینی ہوگی ، غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے پر سکول انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں۔۔ فیصلہ آج متوقع
  ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسر ماہانہ رجسٹرڈ سکولوں کا وزٹ کریں گے، غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے پر سکول کو بھاری جرمانہ یا رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش۔۔؟ شہری احتیاط کریں