سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں۔۔  فیصلہ آج متوقع

Dec 14, 2021 | 10:48:AM
سکولوں میں چھٹیاں فیصلہ آج ہو گا
کیپشن: سکولوں میں چھٹیاں فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہوگی،اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔

 بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس آج شام ساڑھے5 بجے ہوگی۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:2021 ۔۔پاوری گرل بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ

اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:7.3شدت کا بدترین زلزلہ