اسد عمر کی رمیز راجا کو سٹوڈنٹس کے لئے سٹیڈیم مفت انٹر ی کی درخواست

Dec 14, 2021 | 00:04:AM
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، اسد عمر
کیپشن: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ کرکٹ میچز دیکھنے کے لیےسٹوڈنٹس کی انٹری مفت کردیں۔

نیشنل سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ  یہ وقت پیسہ کمانے کا نہیں ہے،میں کراچی کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ میچ دیکھنے نیشنل سٹیڈیم آئیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سٹیڈیم میں آکر انٹرنیشنل کرکٹ دیکھ رہے ہیں تاہم افسوس اس بات پر ہے کہ سٹیڈیم خالی ہے حالانکہ پہلے جگہ نہیں ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:رینجرز کے اقدامات سے دہشت گردی و جرائم میں کمی ہوئی، جنرل قمر جاوید باجوہ

انہوں نے کہا کہ میری آفیشلز سے بات ہوئی ہے اور میں رمیز راجہ سے بھی درخواست کروں گا کہ سٹوڈنٹس کے لئے فری انٹری کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کورونا کے حالات اور شرح بہت کم ہے، روزانہ ہم دیکھتے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔ اسد عمر نے کورونا کی نئی قسم کے حوالے سے کہا کہ ہم نے یورپ اور افریقی ممالک سمیت چند دیگر ممالک سے آنے والوں کی انٹری بند کی ہے لیکن ابھی فلائٹس بند نہیں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے پی سی بی کی مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل میچزمیں بھی 100 فیصد حاضری کے ساتھ میچ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج کا میچ کیسے جیتے ،ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا۔۔اگلے میچ میں کیا حکمت عملی ؟کپتان کا انٹرویو