رینجرز کے اقدامات سے دہشت گردی و جرائم میں کمی ہوئی، جنرل قمر جاوید باجوہ 

Dec 13, 2021 | 23:51:PM
آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قیام امن کیلئے فارمیشن اور سندھ رینجرز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کے اقدامات سے دہشت گردی و جرائم میں کمی ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکواٹر کراچی کا دورہ کیا۔ کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو فارمیشن کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، صوبے خصوصاً کراچی کی سیکیورٹی صورتحال بھی بریفنگ کا حصہ تھی۔آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں اور اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فارمیشن کی خدمات، قربانیوں، دہشت گردی اور جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کے لئے فارمیشن اور سندھ رینجرز کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہیڈ کوارٹرز سندھ پولیس کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔آرمی چیف نے صوبائی سکیورٹی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے میں سندھ پولیس کے اہم کردار کو سراہا، شہدا کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اور شہداءاور لواحقین کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا جبکہ لواحقین کو پاک فوج کی ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا۔ 
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں۔۔بلاول بھٹو